پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال جاری، ایمرجنسی بھی بند کرنے کی دھمکی

Lahore Protest

Lahore Protest

لاہور : (جیو ڈیسک) پیرا میڈیکل سٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔ پیرا میڈیکل سٹاف نے ان ڈور، آؤٹ ڈور اور دیگر شعبوں میں کام بند کر دیا۔

پیرا میڈیکل سٹاف نے پنجاب بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران مختلف ہسپتالوں کے باہر احتجاج بھی کیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ گریڈ ایک سے چار تک کا سروس سڑکچر، گریڈ ایک سے سترہ تک ہیلتھ پروفیشنل الائنس اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ ملازمین نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کے علاوہ لیبارٹری ٹیکنیشن، ای سی جی ٹیکنیشن، ایکسرے ٹیکنیشن اور ایم آر آئی ٹیکنیشنوں نے کام بند کر دیا۔ صرف ایمرجنسی، آئی سی یو اور سی سی یو میں کام جاری رکھا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر ایک سال بعد بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ایمرجنسی میں بھی کام بند کر دیں گے۔