پیرس: (جیو ڈیسک) فرانس میں ہونیوالے انتخابات کے پہلے مرحلے میں سوشلسٹ پارٹی کی حمایت یافتہ بائیں بازو کی جماعت نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر لی جبکہ اتحادی وزیر اعظم مارک ایرالٹ نے سوشلسٹوں کو حکومت کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ابتدائی نتائج کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سوشلسٹ جماعت کی حمایت یافتہ پارٹی پارلیمنٹ کی پانچ سو ستتر نشستوں میں سے دو سو تیراسی تا تین سو انتیس نشستیں حاصل کر سکتی ہے جس کے بعد صدر فرانسواں اولاند کی پوزیشن خاصی مستحکم ہو جائے گی۔
انتخابات میں واضح کامیابی سے سوشلسٹ جماعت کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کارکنوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اب فرانسیسی صدر فرانسواں ہولاند کو اپنی پالیسیوں کے ذریعے فرانس میں ایک مثبت تبدیلی لانے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا