پیرس فیشن شو ، پینسل اسکرٹس اورگرافک پینٹس

Paris fashion show

Paris fashion show

فرانس (جیوڈیسک) فرانس کے شہر پیرس میں اسپرنگ سمر ٹوئنٹی تھرٹین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔ ماڈلز کے جدید تراش خراش کے کپڑوں نے لوگوں کو حیران کر دیا۔تصوراتی فلم سے شروع ہو کر ریمپ پر کیٹ واک ہونے تک ہونے والے فیشن شو میں لوگ ہر لمحہ نئی ورائیٹی سے آشنا ہوتے رہے ۔

اسٹیفی کرسٹین کے ملبوسات نے اپنی تراش خراش سے لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ڈبل فیسڈ کپڑے اور دلفریب پینلز نے ملبوسات کو نیا ہی رنگ دے دیا تھا ، جس میں نئی تراش کی اسکرٹس اپنی مثال آپ تھے ، نیلے ، پیلے ، کالے اور رنگ برنگ ملبوسات کے نئے ڈیزائن اپنی اپنی بہار دکھا رہے تھے۔