پیرس : (جیو ڈیسک) کسی تقریب کے خاص مہمان نہ پہنچیں تو تقریب پھیکی پڑ جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ معاملہ ہوا فرانس کے شہر پیرس میں، جہاں سجایا گیا فیشن شو ، لیکن مہمان خصوصی ہوگئے اڑن چھو۔
فرانسیسی ڈیزائنر سٹیفین رولینڈ نے بڑے ارمانوں سے منعقد کیا فیشن ویک، اور اس فیشن ویک میں بلا ڈالا امریکی پاپ گلوکار کینائے ویسٹ اور چینی گلوکارہ کِم کاردا شیان کو۔ دونوں فنکاروں کا انتظار کیا ان کے مداحوں نے، لیکن وہ بڑا فنکار ہی نہیں، جو وقت پر کسی تقریب میں پہنچ جائے۔ کئی گھنٹے گزرنے پر مہمانوں کے اصرار پر پروگرام شروع کردیا گیا۔
پروگرام کے اختتام سے قبل آخری ماڈل جب ریمپ پر آئی تو کینائے ویسٹ اور ساتھی فنکارہ کِم کارداشیان ہال میں داخل ہوئے۔ اس پر ہال میں موجود لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ہال کے باہر بھی ایک ہجوم تھا جو اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھا۔ پروگرام کے شرکا کا کہنا ہے کہ اگر دونوں فنکار وقت پر پہنچ جاتے تو پروگرام میں مزید چار چارند لگ جاتے۔