پیرس ماسٹرز ٹینس : اعصام الحق ڈبلز اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں

Aisam Ul Haq

Aisam Ul Haq

پیرس ماسٹرز ٹینس (جیوڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی پیرس ماسٹرز ڈبلز اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔ سنگلز مقابلوں میں جو ولفریڈ سونگا،ٹوماس برڈیچ اور نشی کوری سرے رانڈ میں پہنچ گئے۔

اعصام الحق قریشی نے گزشتہ سال بھارتی پارٹنر روہن بوپننا کے ساتھ پیرس ماسٹرز ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا۔اس مرتبہ وہ ڈچ پارٹنر جولین روجرز کے ہمراہ شریک ہیں۔پہلے رانڈ میں بائی کے بعداعصام اور روجرز دوسرے رانڈ میں فلی کیانو لوپز اور نیناد زمونچ کیخلاف کورٹ میں اتریں گے۔ سنگلز کے دوسرے رانڈ میں سونگا نے ہم وطن جولین بنیٹو کو چھ دو، چار چھ اور سات چھ سے ہرادیا۔سونگاکوارٹر فائنل میں رسائی کے ساتھ سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ میں بھی جگہ بناسکتے ہیں۔

جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ نیاطالوی ایندریس سپی کو سات چھ اور چھ دو سے زیرکرلیا۔ جاپان ک کائی نشی کوری نے فرانس کے بینوئٹ پیرے کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔ سربیا کے نوواک ڈیو کووچ آئندہ ہفتے روجر فیڈرر کی جگہ عالمی نمبر ایک پوزیشن پر فائز ہوجائیں گے ور سیزن کے اختتام تک ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں گے۔ ڈیوکووچ ،فیڈرر کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جومسلسل دوسرے سال سیزن کا اختتام نمبرون پوزیشن پر کریں گے۔