پیرس (جیوڈیسک) بیسویں صدی کے مشہور مصور اور مجسمہ ساز “سالواڈور ڈالی” کے فن پاروں کی نمائش پیرس کے جارج پامپیدو سنٹر میں شروع ہو گئی ہے۔ اسپین میں اینس سو چار میں پیدا ہوئے ڈالی کا شمار گزشتہ صدی کی “سریل” تحریک کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ “سریل” تحریک آرٹ کے تحت تصویروں اور مجسموں میں منفرد انداز میں اجاگر کیا جاتا تھا۔
پندرہ مارچ تک جاری رہنے والی نمائش میں ڈالی کے ایک سو بیس فن پارے رکھے گئے ہیں جن میں ناک اور ہونٹ، اداکارہ کا سر اور ٹیلیفون جیسے مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ شاید سریل تحریک کا اثر تھا کہ ڈالی خود بھی دلچسپ حلیے میں نظر آتے تھے۔ انکی اپنی بنائی ہوئی وڈیو میں وہ ایک مزاحیہ اداکار کی طرح حرکتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔