پیرس (اے کے راؤ) شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں 19 کروڑ عوام کے دل کی آواز موجودہ نظام کے خلاف ابھرے گی۔ جس نے ان کیلئے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے دروازے بند کر رکھے ہیں۔ میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں، میں اور میری پارٹی قطعا نہیں لڑیں گے۔
میرا ایجنڈا الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کا ہے۔ اصلاحات کے بغیر الیکشن ملک و قوم کو تباہی کے گڑھے میں دھکیلنا ہو گا۔ 23 دسمبر 19 کروڑ عوام کو حقوق دلانے کی جدوجہد کے آغاز کے حوالے سے تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔ 23دسمبر کو 14 اگست 1947 کی تجدید ہو گی۔ موجودہ ظالمانہ، کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب سے پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان کی جان چھڑانے آ رہا ہوں۔
پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں قائد اعظم کے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔ اس دن ایسا ایجنڈا دوں گا جو معاشرے کے ہر طبقے کے دل کی آواز ہو گا۔