پیرس میں فیشن ویک کی رنگینیاں ، بہار کے رنگوں کی نمائش

Paris fashion week

Paris fashion week

پیرس (جیوڈیسک) پیرس فیشن ویک میں بیلجئم کے معروف فیشن ڈیزائنر ڈرائز نوٹن نے جب شام کے اداس پیراہنوں کودن کے شوخ و چنچل پیراہن میں تبدیل کیا اور فیشن کے دلدادہ پڑ گئے حیرت میں۔روایتی انداز سے مزین لباس میں جب رنگوں کو کم سے کم استعمال کیا جائے تو لباس بنانے میں سنجیدہ کوشش دیکھنے والوں میں ایک تازہ احساس پیدا کرتی ہے ۔

یہی کچھ سوچ بیلجئم کے ڈیزائینر نوٹن کی تھی کہ جس نے پیرس ویک کی شام میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کم سے کم رنگ میں روایتی احساس کو شامل کیا اور اداس لباس کے رنگ کو دن کے شوخ رنگوں میں تبدیل کر کے فیشن کی دنیا میں نئے تجربے کو متعارف کر وایا ،بس پھر کیا تھا ہر نازک اندام کی یہی خواہش رہی کہ وہ نوٹن کے تخلیق کردہ شاہکار لباس کو زیب تن کرے اور سب کی آنکھوں کا تارہ ہو جائے۔