پیوٹن کا مغربی طاقتوں سے شام بارے موقف پر نظرثانی کا مطالبہ

VLADIMIR PUTIN'S

VLADIMIR PUTIN’S

روس(جیوڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام بارے اپنے موقف پر نظرثانی اور اس کی موجودہ قیادت کی کسی بھی اقتدارکی تبدیلی کی صورت میں سلامتی کو یقینی بنائیں۔

رشیا ٹو ڈے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں پیوٹن نے کہا کہ روس ہی کیوں اکیلا اپنی پوزیشن کا جائزہ لے، غالبا ہمارے مذاکراتی شراکت داروں کو بھی اپنے موقف کا دوبارہ تعین کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کے سیاسی عمل میں شریک تمام فریقین کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا جائے۔