پیٹرول ، سی این جی مہنگی،اراکین پارلیمینٹ کا شدید ردعمل

parliment

parliment

پاکستان(جیوڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے رمضان المبارک میں غریب عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ دیا ہے۔ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث غریب عوام کی زندگی مشکلات سے دوچار تو تھی ہی ساتھ ہی پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی قیمتوں میں اضافے نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے اس حکومتی اقدام پر اراکین پارلیمنٹ بھی خاصے بر ہم نظر آئے۔ جبکہ اپوزیشن نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔عوام کو ریلیف دینے کی بجائے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔