پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ن لیگ نے مسترد کر دیا

Nisar

Nisar

لاہور: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ فیصلے کے خلاف بدھ کو ہونے والے پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور چار اپریل کو راولپنڈی میں ریلی نکالی جائے گی۔

ایک بیان میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا کہ تیل اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام پرظلم اور بدترین حکمرانی کی ایک واضح مثال ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عوام کودکھ میں مبتلا کر کے صدر اور وزیراعظم سیرسپاٹوں پر ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق فیصلے پر عوام کوسڑکوں پرآناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد دیگر جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔