پیٹرولیم (جیوڈیسک) عید کے تیسرے روز حکومت نے پیٹرول بم گرادیا۔۔۔پیٹرول تین روپے اکیس پیسے مہنگا ۔ سی این جی بھی دو روپے پچانوے پیسے مہنگی ہوگئی ۔حکومت نے پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا۔۔پیٹرول کی قیمت قیمت تین روپے اکیس پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت تین روپے انیس پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت چار روپے چالیس پیسے بڑھا دی گئی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی 4روپے 52پیسے اضافہ کیاگیا ہے ۔
سی این جی قیمت بھی 2 روپے 95 پیسے بڑھ گئی ہے۔ جبکہ مٹی کا تیل تین روپے باون پیسے مہنگا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق عید سے پہلے پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا تھا لیکن عوام کی عید خراب نہ ہو اس لیئے تین دن کے لیئے یہ اضافہ روک دیا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یکم ستمبر سے ہر ہفتے پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔