پیٹریاس کے اسکینڈل سے قومی سلامتی کوخطرہ نہیں ، اوباما

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک) مریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ سابق سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس اور جنرل جون ایلن کے اسکینڈل سے امریکا کی سلامتی کو خطرہ نہیں، ایف بی آئی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے۔وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ سابق سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس نے عراق اور افغانستان میں شاندارخدمات سرانجام دیں۔ آج ہم محفوظ ہیں جس کے لئے پیٹریاس کی گراں قدر خدمات ہیں۔

باراک اوباما نے کہا کہ پیٹریاس کی ای میل سے ملکی سلامتی کو کسی خطرے کا ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی فوجی افسروں کی جانب سے راز افشا کرنے کے ثبوت ملے ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جون ایلن کے حق میں بھی آواز بلند کی۔صدر اوباما نے جنرل جون ایلن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے اسکینڈل میں شامل تفتیش ہونے کے باوجود جنرل جون الن پر اعتماد ہے۔ انہوں نے افغانستان میں شاندار خدمات انجام دیں۔

اوباما کا کہنا تھا کہ جنرل ایلن نے ماضی میں بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور امید ہے کہ اور مستقبل میں بھی امریکا کیلئے خدمات انجام دیتے رہیں گئے۔دوسری جانب امریکی وزیردفاع نے بھی جنرل جون ایلن پر بھرپور اعتماد کر تے ہوئے کہا ہے کہ جنرل جون ایلن افغانستان میں بہتر طریقے سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہر کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ پیٹریاس آج سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے لیبیامیں امریکی قونصل خانے پرحملے کی تفتیش کے سلسلے میں پیش ہوں گے۔ ڈیوڈ پیٹریاس بندکمرے کے اجلاس میں کمیٹی کواپنابیان ریکارڈ کرائیں گے۔