پیپسی کولاکا 8 ہزار ملازمین کوفارغ کرنے کا عندیہ

Pepsi

Pepsi

امریکی کمپنی پیپسی کولا نے آئندہ تین سالوں میں 1.5 ارب ڈالر کی بچت کیلئے اپنے 8 ہزار سات سو ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ بچائی جانے والی رقم کو کمپنی کے معیار میں بہتری لانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

پیپسی کولا کی طرف سے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ مالیاتی سال کی چوتھی سہ ماہی میں منافع کی شرح میں پانچ فیصد کمی کا امکان ہے جبکہ ایڈورٹائزمنٹ کی مد میں سالانہ 500 سے 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

کمپنی کے مطابق بچت کی جانے والی رقم سے مختلف 12 برانڈ کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کی جائے گی اور مدمقابل کمپنی کوکا کولا کے کے بڑھتے ہوئے اثرات کو زائل کیاجائے گا۔

کمپنی نے سال 2013 کیلئے ہائی سنگل ڈائیٹ ایٹ آمدن میں اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے ۔کمپنی کے مطابق 87 ہزار ملازمین 30 ممالک سے فارغ ہوں گے۔