پیپلز پارٹی اور انکے اتحادیوں نے ملک کا بیرہ غرق کر دیا ہے۔ شیخ قمر زمان
Posted on October 19, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات( جی پی آئی)پیپلز پارٹی اور انکے اتحادیوں نے ملک کا بیرہ غرق کر دیا ہے ، ان اتحادی ٹولے کو الیکشن میں عبرت ناک شکست ہو گی ، سونامی شیر کی بڑھک سن کر سمندر کی لہروں دفن ہو جائے گا ، میاں نواز شریف ہی ملک میں دہشت گردی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ، حلقہ این اے 106مسلم لیگ ن کے امیدوار سید نور الحسن شاہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ان باتوں کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما شیخ قمر زمان نے کیا انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے داماد کو قانون کے کٹہرے کھڑا کر کے ثابت کر دیا کہ قانون سب کے لئے ایک جیسا ہے۔
اس میں کوئی غریب اور امیر میں کوئی فرق نہیں ہوتا ، میاں نواز شریف کے سابقہ ادوار سنہری ادوار ہیں ، اگر ڈکٹیٹر شپ خون نہ مارتا تو ملک اس وقت ترقی یافتہ ہو چکا ہوتا ، حلقہ این اے 106مسلم لیگ ن کے امیدوار سید نور الحسن شاہ انشاء اللہ سونامی امیدوار اور پیپلز پارٹی اور انکے اتحادیوں امیدواروں کو عبرت ناک شکست دینگے ، انکی کامیابی ثابت کریگی حلقہ این اے 106مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے ، حلقہ کی عوام میاںنواز شریف اور میاں شہباز شریف اور سید نور الحسن شاہ کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ پاکستان کی چوروں ڈکیتوں سے جان چھڑائی جائے ، اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرینگے۔