پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر مختصر عرصہ کے اندر بے مثال تعمیر وترقی کروائی ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر کے اندر مختصر عرصہ کے اندر بے مثال تعمیر وترقی کروائی ہے مخالفین کو پیپلز پارٹی کی ایک سالہ کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی صدر زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی تمام بحرانوں پر قابو پا لے گی ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے راہنما چوہدری عامر حمید آف پونا نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ا نہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ،جمہوری اور انقلابی جماعت ہے پاکستان کے اندر جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی بے قربانیاں ہیں پیپلزپارٹی کے قائدین نے خود جانوں کے نذرانے دیکر جمہوریت کو پروان چڑھا یا ہے آج ایک بار پھر جمہوریت کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائیگا پاکستان کے اندر تمام بحرانوں پر شریک چیئرمین صدرآصف علی زرداری کی قیادت میں قابو پا لیا جائیگا آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک سال کے انتہائی مختصر عرصہ کے اندر تاریخ ساز تعمیر و ترقی کروائی ہے حلقہ سماہنی کے اندر چوہدری رشیدمرحوم کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے چوہدری محمد رزاق اور چوہدر ی علی شان سونی کی قیادت میں سیاسی سفر جاری ہے دونوں راہنما باہمی مشاورت سے معاملات کو حل کرکے حلقہ سماہنی کے اندر عوامی مسائل کوحل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض مخالفین کو چوہدری رزاق اور چوہدری علی شان سونی کا اتحاد اچھا نہیں لگتا جسکی وجہ سے اس اتحاد کونقصان پہچانے کی کوشش کرر ہے ہیں لیکن دونوں راہنما تمام معاملات کو فہم و فراست کیساتھ چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کو حلقہ سماہنی کا دورہ کرینگے اور اپنے دورے کے دوران سماہنی کے اندر میگا پراجیکٹ کا اعلان بھی کرینگے ۔