پیپلز پارٹی کی حکومت کو بحران ورثے میں ملے: عبدالسلام بٹ
Posted on April 8, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : پیپلز پارٹی کی حکومت کو بحران ورثے میں ملے پوری دنیا کے اندر معاشی عدم استحکام ہے جسکے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں شریف برادران بھی حکومتوں میں رہے لیکن انہوں نے کوئی بھی نمایاں کام نہیں کیا آمدہ بجٹ عوامی بجٹ ہو گا جسکے اندر عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائے گا آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ہے آزاد کشمیر کے اندر سیاحت کی ترقی کیلئے قومی میلوں کا انعقاد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار وزیر سیاحت و شہری دفاع عبدالسلام بٹ نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جب پیپلز پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو ملک کے اندر بے شمار بحرانوں نے جنم لے رکھا تھا میاں نواز شریف اور جنرل پرویز مشرف کے دور اقتدار میں ملک کے اندر 1میگا واٹ بجلی پیداکرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا بلکہ انکے دور اقتدار کے اندر ہندوستان نے آبی ذخائر پر قبضہ کرنے کیلئے پاکستان آنے والے دریاؤں پر ڈیم بنا نا شروع کر دیئے جس کیخلاف پیپلز پارٹی کی حکومت نے آواز بلند کی اور ڈیموں کی تعمیر روکنے کیلئے ڈائیلاگ شروع ہوئے آج ملک بجلی کی جس بد ترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے اسکی ذمہ داری میاں نواز شریف اور جنرل پرویز مشرف پر عائد ہوتی ہے انہوںنے کہا کہ مہنگائی بھی پیپلزپارٹی کو ورثہ میں ملی پوری دنیا معاشی عدم استحکام کا شکار ہے جسکی لپیٹ میں پاکستان بھی آیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت ان تمام بحرانوں پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے آئندہ بجٹ عوامی ہو گا جسکے اندر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائیگا انوہں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی افواہیں اپوزیشن کی ڈس انفارمیشن کا حصہ ہیں اپوزیشن بے جا تنقید کی بجائے حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کر کے اور روام کو ریلیف پہنچانے میں حکومت کیساتھ تعاون کرے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر سیاحت کی ترقی کیلئے بولڈ شپ لیے جا رہے ہیں سیاحت کے شعبے میں پرائیویٹ پارٹنر شپ کیلئے مختلف فرموں سے بات چیت جاری ہے سیاحت کے فروغ کیلئے آزاد کشمیر کے تمام تفریخی اور سیاحتی مقامات پر قومی میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس موقع پر انہوں نے کشمیر پریس کلب کے صدر افتخار احمد عظیمی کو 30ہزار روپے کا چیک بھی دیا ۔