پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کا ایک سالہ دور حکومت مثالی اور تاریخی ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کا ایک سالہ دور حکومت مثالی اور تاریخی ہے حکومت نے آزاد خطے کے اندر میگا پراجیکٹس شروع کر کے آزاد کشمیر کے عوام کی گزشتہ 64 سالہ محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما و وزیر اعظم آزادکشمیر کے کوآرڈینیٹربرائے اٹلی ڈاکٹر چوہدری محمد امتیاز آف سوکاسن نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی اور انقلابی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی ہے اوور سیز کمیونٹی کو اسمبلیوں کے اندر نمائندگی دینے کا سہرا بھی پیپلز پارٹی کے سر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے ایک سال کے اندر تعمیر وترقی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جسکی گزشتہ 64سالوں میں کو ئی مثال نہیں ملتی ہے آزاد خطے کے اندر بڑے بڑے پراجیکٹس شروع کیے ہیں جس کا عوام کو برائے راست ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے آزاد خطہ کو ایجوکیشن سٹی کے اندرتبدیل کر دیا ہے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام سے عام اور غریب آدمی کو بھی اپنی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں جس سے آزادکشمیر کے اندر نمایاں تبدیلی اور خوشحالی آئے گی ۔