پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان کھچی انتقال کر گئے

Sardar Khan

Sardar Khan

پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار خان کھچی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ پی پی 239 وہاڑی سے ایم پی اے تھے۔ سردار خان کھچی یکم ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1983 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کیا۔ 2008 میں پی پی کے ٹکٹ پر پی پی 239 وہاڑی سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔