پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، عبدالغنی نور وقار احمد
Posted on November 1, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل برنالہ کے صدرکرنل (ر) عبدالغنی نور وقار احمد نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے آزاد خطے کے اندر کرپشن اور بے روزگاری پورے عروج پر ہے پڑھے لکھے نوجوا ن کا حکومت جان بوجھ کر استحصال کررہی ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے ٹیکسز میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔
مجاور حکومت اپنے اللوں تللوں ،وزیر ،مشیروں اور کوآرڈینیٹروں کی فوج ظفر موج کی عیاشیوں کیلئے ہیں عوام پر بے پناہ ٹیکسز لگا رہی ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ برنالہ کے اندر پیپلزپارٹی نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کروایا امپورٹڈ ممبر اسمبلی کو برنالہ کے عوام کے مسائل کیساتھ کوئی سرو کار نہ ہے بلکہ ممبر اسمبلی کو برنالہ کے عوا م کے مسائل حل کرنے کی بجائے مال کماؤ مہم میں مصروف عمل ہیں کرپشن کی وجہ سے وہ حلقہ برنالہ کے عوام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مجاور حکومت کے خاتمہ اور مسلم لیگ کے اقتدار کا وقت قریب آگیا ہے غریب اور مظلوم عوام کی بد دعائیں مجاور حکومت کے خاتمہ کا سبب بنے گی ۔