گزشتہ چار سال میں وفاقی حکومت کے اخراجات میں چھ فیصد جبکہ صوبائی حکومتوں کے اخراجات میں اکیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ واجد رانا نے کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی چار فی صد سے زائد رہے گی۔
وفاقی سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ سرسٹھ سالوں میں کسی بھی غیر ملکی قرض پر کا نادہندہ نہیں ہوا ہے۔ آئی ایم ایف سمیت تمام عالمی مالیاتی اداروں کے قرضے بر وقت ادا کئے ہیں اور آئندہ بھی بروقت ادائیگی جاری رہے گی۔
وفاقی سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ سال دوہزار آٹھ میں مہنگائی کی شرح پچیس فیصد سے زائد تھی جبکہ اب آٹھ اعشاریہ سات فی صد کے لگ بھگ ہے۔