چارسدہ : اے این پی کے جلسہ گاہ کے قریب دھماکہ، تین افراد زخمی

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیویسک)کلہ ڈھیر میں اے این پی کے جلسہ کے قریب پارکنگ میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

دھماکہ جلسہ گاہ کے قریب پارکنگ میں ہوا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اے این پی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہا دھماکوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا،جلسہ ضرور کریں گے۔مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔