سانتیاگو: جنوبی امریکی ملک چلی میں سستی تعلیم کیلئے مظاہروں کے دوران پولیس اور طلبہ میں جھڑپیں جاری ہیں۔ جبکہ چلی کے صدر پنیرا کا کہناہے کہ تعلیم ہو یا اور کوئی چیز میں زندگی میں کچھ بھی مفت نہیں ملتا۔ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافیکے خلاف چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں طلبہ کے ایک گروپ نے مظاہرہ کیا تو دوسرے نے موم بتیاں جلاکر احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئی۔ پولیس مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے پانی بھی پھینکا۔ ادھر چلی کے صدر پنیرا نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ زندگی میں ہر چیز کی قیمت ہے اور تعلیم سمیت ہر چیز کی قیمت دینا ہوگی۔