چودھری برادران کا صدر زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ، احمد مختار کی شکایت، صدر نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وفاقی وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار کے بیان پر صدر سے اپنے تحفطات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری برادران سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر زرداری تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت اتحادیوں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ دوسری جانب چودھری احمد مختار نے بھی چودھری برادران سے متعلق اپنے بیان کی ایوان صدر کو وضاحت کردی ہے جس کے بعد ق لیگ کی قیادت نے اپنے رہنمائوں کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔