چودہ کروڑ روپے رشوت کی پیش کش کی گئی تھی، بھارتی آرمی چیف

vk singh

vk singh

بھارت : (جیو ڈسک) بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں دفاعی سامان بنانے والے لابسٹ کی جانب سے چودہ کروڑ روپے رشوت دینے کی پیش کش کی گئی تھی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جنرل وی کے سنگھ نے ایک اخبار کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ چودہ کروڑ رشوت روپے کی پیش کش کی اطلاع وزیر دفاع اے کے انٹونی کو دے دی تھی۔

لابسٹ نے مخصوص برانڈ کی چھ سو غیر معیاری گاڑیوں کو کلیئر کرنے کی صورت میں رقم دینے کا لالچ دیا۔ انھوں نے واقعہ کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ جنرل سنگھ کے بیان کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی جس سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔