گجرات : مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری برادران کے قریبی ساتھی چوہدری شجاع زیب جوڑا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران گجرات کی تعمیر و ترقی کی علامت اور حقیقی معنوں میں عوام دوست راہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی مفاد کی سیاست کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف گجرات کا قیام چوہدری برادران کا ایک ایسا عظیم الشان کارنامہ ہے جو تاقیامت اس خاندان کے نام اور کام کو زندہ رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی چند دن پہلے چوہدری پرویز الٰہی نے ذاتی دلچسپی لے کر پاٹری صنعت کے لئے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کروا دیا جس سے نہ صرف سینکڑوں فیکٹریاں کھلیں بلکہ ہزاروں افراد کو روزگار بھی ملا۔ انہوں نے کہا کہ آسمان سیاست کے رنگ تو بدلتے ہی رہتے ہیں تاہم سیاسی اتار چڑھائو کے سبب مہربانوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چوہدری برادران سے ہمارا تعلق بدلتے موسموں کا محتاج نہیں بلکہ ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔