چوہدری برادران نے طاہر القادری کو الیکشن کمیشن پر اعتراض کا کہا تھا’خواجہ طارق جاوید نائیک

گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک اور خواجہ غیور نائیک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران نے طاہر القادری کو الیکشن کمیشن پر اعتراض کا کہا تھا’مذاکرات کرنیوالے ہی لانگ مارچ کرانیوالے ہیں پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔

چوہدری شجاعت اور حمان ملک ہی لانگ مارچ کو اسلام آباد تک لائے قوم کیساتھ ٹوپی ڈرامہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی سبب ملک میں افراتفری اور بحران شدت اختیار کر گئے ہیں۔دہشتگردی بیروزگاری کی وجہ سے ملک اپنے نازک دور سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے ملک سے بجلی غائب ہونے کے ساتھ ساتھ گیس اور پٹرول بھی نایاب ہوگیا ہے موجودہ حکمرانوں میں انتی صلاحیت نہیں کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکیں۔

انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہ یں جو ملک کو بحرانوں سے باہرنکال سکتے ہیں۔میاں محمد نواز شریف خدم سے سرشار جذبہ لیکر میدان میں اترچکے ہیں ‘یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ میاں نواز شریف جیسے ایماندار باہمت نڈر لیڈر ہم میں موجود ہیں’ہمیں ان پر فخر ہے۔