چوہدری بشیر احمد بنگیال آف ناروے کی رہائشگاہ پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شاندار اہتمام کیا گیا
Posted on January 30, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کوٹلہ : ارب علی خاں (جی پی آئی) چوہدری بشیر احمد بنگیال آف ناروے کی رہائشگاہ پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شاندار اہتمام کیا گیا گزشتہ روز علاقہ تھانہ ککرالی کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری بشیر احمد بنگیال آف ناروے کی رہائش گاہ موضع بنگیال میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔قاری یونس نقشبندی آف بوکن شریف نے خصوصی خطاب کیا ۔محفل پاک میں علاقہ بھر سے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری محمد بشیر ناروے آف بنگیال نے لنگرکا وسیع انتظام بھی کیا ہوا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com