چوہدری سلیم جوڑاکا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی تقر یب سے خطاب
Posted on February 8, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : جوڑا خاندان کی ہر دلعز یز شخصیت چوہدری سلیم سرور جوڑا نے چوہدری اختر جوڑا رہا ئشگاہ پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی تقر یب سے خطاب ہوئے کہا کہ پاکستان کی چونسٹھ 64سالہ بد ترین آمریت اوربدکار جمہوریت کے ڈسے ہوئے ہم لوگ آج تک اس آزادی سے اپنی آزادی ڈھو ر ہے ہیںاور ہماری آزادی کایہ عالم ہے۔بھیڑ یابھی ہے ،قصائی بھی ایک کا انتخا ب کرناہے یہ بتا نے میں ہیں بالکل آزاد کس کے مقتل پہ ہم نے مرنا ہے ہم لوگ مقامی سیاسی گھرانوں کی لوٹ مار سے تنگ آچکے ہیں جو ہمارے خون پسینے کی کمائی کو اپنے باپ کا مال سمجھ کربیرون ملک منتقل کر رہے ہیں اور آج بھی ان کے کچن میں پکتے ہوئے سبز ی گوشت سے کمیشن کی مہک آرہی ہے کبھی روٹی کپڑ ا اور مکان کے نام پر کبھی فنانس کارپوریشن کے ذریعے کبھی ملک سنوار نے اورقرض اتار نے کے نعر ے کبھی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے نام پر ملکی امن واما ن کا سودا اور لاشوں کی تجارت کرتے ہیں چوہدری سلیم جوڑ ا نے کہا کہ ملک کا خزانہ خالی اور لیڈ روں کی تجوریاں منہ تک بھری ہوئی ہیں اور آج پاکستان میں پیدا ہونے والاہر بچہ 65ہزار روپے کا مقر وض پیدہورہا ہے اور ہم زوال کی آخر ی حد وں کو چھو رہے ہیں ۔دانشو رخو شامدکی دوکانیں کھولے بیٹھے ہیں کھلی کچہریاں وہ لوگ لگارہے ہیں جن کوسلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے تھا۔ انھوں نے کہا کہ بد عنوانی اور کرپشن کے بوجھ سے کئی دفعہ ہماری اسمبلیاں ٹو ٹ چکی ہیں2فیصد امیر لوگ 98فیصد غریبوں کو لوڈشیڈنگ کے اندھیر ے میں لوٹ رہے ہیں ہماری بد قسمتی تو یہ ہے کہ اگر الو سے جان صلاحی ہوتی ہے تو الو کا پٹھہ ہمارے اوپر نازل ہوجاتاہے ۔لہٰذ ا ہم اراکین جوڑا خاندان بمعہ اپنے عزیز واقارب جن میں ہربرادری کے لوگ ،وکلا ، ڈاکٹر ز، طالب علم اور مزدور شامل ہیں ۔عمران خان کے جھنڈ ے کے نیچے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں کیونکہ عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے پاکستان سے کچھ نہیں لیا ۔لیکن دیا بہت کچھ ہے ۔اس نے کرپشن کے خاتمہ اور انصاف کی فراہمی کا جونعر ہ لگایاہے اس میں نہ صرف اہل گجرات بلکہ پاکستان کے تمام محب وطن اس کے دست و با ز و ہوں گے ۔ہم مخلوق خد اکی خدمت کا عزم لے کراٹھے ہیں وہ خود ہماری مدد فرمائے گا اور اسکی مقد س کتاب ہماری راہبری فرمائے گی ۔سلیم جوڑا نے کہاکہ ہم لوگ بہادروں کی قد کرنا بھی جانتے ہیں ۔آج آپ کی گجرات تشریف آوری نہ صرف میرے اور میرے جوڑا خاندان کیلئے بلکہ تمام اہل گجرات کیلئے باعث فخر ہے ۔آپکی آمد سے نہ صرف ہماری عزت افز ائی ہوئی ہے بلکہ آپ نے ہمارا مان بڑھایا ہے ۔انھوں کہاکہ شاہ محمود قریشی نے موجود آدم خور اور غلیظ نظام حکومت سے بغاوت کرکے اور ظالموں کے سامنے کلمہ حق بلند کرکے نہ صرف حب الو طنی کامظاہر ہ کیا ہے بلکہ اپنا خاند انی فریضہ نبھایاہے ۔جس کیلئے ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔