ملکہ (زاہد مصطفی اعوان عمر فاروق اعوان) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115 چوہدری شبیر رضا کوٹلہ نے گزشتہ روزسینئر EST ٹیچر ملک شریف اعوان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں الوادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے عروج وزوال اورترقی میں اساتزہ کا کردار بڑاہی اہم رہاہے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور معاشرتی بیگاڑکے خاتمے میں اساتذہ کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے ملک شریف کو 39 سال بطور ٹیچر خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ھائی سکول ملکہ کو ھائر سکینڈری سکول کا درجہ دلانے کا اعلان کیا ڈاکٹر نشان علی سجاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک شریف اعوان کا شمار سکول کے بانیوں میں ہوتا ہے سکول کے لیے ان کی خدمت مثالی ہیں ہیڈ ماسٹر ادارہ ھذا ملک افضال احمد خان نے سکول انتظامیہ کی طرف سے تحائف پیش کیے اور ادارے کے لیے ان کی خدمات کو سراحا دیگر مقررین نے بھی اپنے الفاظ میں ان کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔