چوہدری شکیل احمد نے 18ستمبر کو ضلع کچہری میں پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد نے 18ستمبر کو ضلع کچہری میں پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک قیمتی انسانی جان کے ضیا ء کے واقعہ کی مذمت اور افسوس کااظہار کرتے ہیں بھمبر کے سیاستدان امن کی سیاست کو فروغ دیں کارکنان کی لاشوں پر سیاست کا دور گزر چکا ہے اب کارکنوں کی قربانی کی بجائے لیڈر خود قربانی دیںانہوں نے کہاکہ پنڈی جہونجہ میں ایک معمولی واقعہ پیش آیا ۔

جس میں نہ تو کوئی ذخمی ہو ا اور نہ ہی کوئی میڈیکل رپورٹ ہے اس پر طوفان کھڑا کرنا اور مسلح ہوکر ریاستی اداروں کے اوپر حملہ آو ر ہونا اچھی روایت نہ ہے ۔بھمبر کے سیاستدانوں کو تحمل سے کام لینا چاہیے معمولی معمولی بات پر احتجاج اور گھیراؤ کرنا مناسب نہ ہے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور ذمہ داران کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔