چوہدری طفیل اور چوہدری اعجاز احمد کا قتل نا قابل تلافی نقصان ہے، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،راجہ راحیل و راجہ مظہر ذمہ واریہ

RAJA MAZHAR RAJA RAHEEL

RAJA MAZHAR RAJA RAHEEL

پیرس(صاحبزادہ عتیق سے) پیرس کی معروف سیاسی و سماجی شخ یات ہمالیہ ریسٹورینٹس کے مالک راجہ راحیل و راجہ مظہر ذ مہ واریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ق گجرات کے ممتاز رہنما اور جنرل سیکریٹری چوہدری طفیل او ر ان کے بھائی چوہدری اعجاز کے قتل سے ضلع گجرات کی فضا سوگوار ہر گئی ہے ، چوہدری طفیل او ر چوہدری اعجاز احمد کا قتل نا قابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سلجھے ہوئے انسان کو دن دیہاڑے قتل کر دینا انسانیت کی تذلیل ہے، ان کے دنیا سے چلے جانے سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے اور یہ خلا پورا ہونا مشکل ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چوہدری طفیل نیک صفت انسان تھا۔اللہ تعالی ان کو جنت الفردو س میں جگہ عطا فرمائے ۔اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، صاحبزادہ عتیق الرحمان نے مسلم لیگ ق گجرات کے ممتاز رہنما چوہدری طفیل او ر ان کے بھائی چوہدری اعجاز کے قتل پر گہرے رنج وغم کا ا ظہار کیا ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔