چوہدری عابد رضا کوٹلہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کریں

کوٹلہ ارب علی خان(جی پی آئی) کوٹلہ ارب علی خان میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں رات کو عوام کو ڈاکٹر نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کوٹلہ ارب علی خان میں 2درجن پرائیویٹ ہسپتال میں لیکن ان ہسپتالوں کا ٹائم ٹیبل نہ ہونے کی وجہ سے مریض رات کوذلیل وخوار ہونے لگے ہیں۔

ہسپتالوں کے باہر لگے بورڈز آویزاں ہوتا ہے کہ24 گھنٹے سروس ہے، لیکن جب کسی مریض کو رات کے وقت کوٹلہ لایا جاتا ہے تو پھر تمام ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں، لیکن ڈاکٹر نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کوٹلہ ارب علی خان میں موجود چند ایک ہسپتالوں کے علاوہ باقی پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹر غریب عوام کی چمڑی اتارنے میں مصروف ہیں۔

کوئی ریٹ لسٹ یا فیس مقرر نہ ہے، منہ بولی فیس مانگ لیتے ہیں، جس کی وجہ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چوہدری عابدرضا کوٹلہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کریں اور انہیں ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کریں تاکہ اہلیان علاقہ کی عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا۔