چوہدری مصطفی گورائیہ کے اعزاز میں چوہدری اشفاق گورائیہ کا پرتکلف ظہرانہ

گجرات (جی پی آئی) چوہدری مصطفی گورائیہ کے اعزاز میں چوہدری اشفاق گورائیہ کا پرتکلف ظہرانہ ‘ یو سی 46کے نوجوان کاروباری شخصیت نو منتخب صدر سرگودھا روڈ تاجران پل تا ریلوے پھاٹک چوہدری اشفاق گورائیہ نے بہترین اور پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر چوہدری مصطفی گورائیہ نے کہا کہ تاجران کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کی سرمایہ کاری میں تاجر برادری اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں چوہدری اشفاق کے ساتھ ہیں۔ ظہرانہ کا اہتما م شاہی ہوٹل اینڈ بریانی شاپ پرکیا گیا تھا۔ رہنما پیپلزپارٹی چوہدری یاسر امین ‘ ٹھیکیدار چوہدری سہیل نثار اور سید عمران کاظمی بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔