چکوال سٹیزن فورم کا اجلاس قاضی عامر نوید ،چیئرمین فورم منعقد ہوا

چکوال(جی پی آئی)چکوال سٹیزن فورم کا اجلاس قاضی عامر نوید ،چیئرمین فورم منعقد ہوا۔ ترجمان ظفر بلوچ نے بتایا اجلاس میں مہنگائی خصوصا آٹے کا ریٹ دن بدن قیمتوں میں اضافہ وہ بھی چالیس روپے ، پچاس روپے تک فروخت ہو رہا ہے جو کہ باعث تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جاگیردار طبقے کے لیے اسمبلی سے پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے۔

غریب مزدور کے لیے بھوک افلاس کے تحفے دئیے جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں گندم کے ریٹ کئی گنا زیادہ کیے گئے۔ سبسڈی کے نام پر بندر بانٹ کی گئی۔ جبکہ صوبائی حکومت وزیراعلی پنجاب اور کابینہ ہوائی سفرمیں ہیں۔ لیکن ریٹ کنٹرول کرنے والے آسامان برانتظام چلا رہے ہیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ آٹے کے بحران اور سمگلنگ پر قابو کر کے آٹا مقررہ ریٹ پر فروخت کیا جائے۔