چھبیس مارچ کو کمیشن کے سامنے پیش ہونگا۔ حسین حقانی

Hussain Haqqani

Hussain Haqqani

پاکستان: (جیو ڈیسک) میمو کے معاملے پر مستعفیٰ ہونے والے امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کہتے ہیں کہ ان کے خلاف کوئی شہادت ثابت نہیں ہوسکی۔

حسین حقانی کا کہنا تھا کہ وہ وہ چھبیس مارچ کو میمو کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے اور رواں ہفتے پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے۔ حسین حقانی کا مزید کہنا تھا کہ وہ صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے وفادار رہیں گے۔