چیئرمین تعلیمی بورڈ میر پور نے گورنمنٹ انٹر کالج پنجیڑی کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا
Posted on March 21, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر: چیئر مین تعلیمی بورڈ میر پور پروفیسر مرزا محمد افضل نے گورنمنٹ انٹر کالج پنجیڑی کے امتحانی سنٹر کا اچانک معائنہ اور امتحان کے پر سکون اور پر امن ماحول میں پر اانعقاد پر امتحانی عملہ اور پرنسپل ادارہ ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن کے کردار کی تعریف کی ہے تعلیمی بورڈ کی ممبر صدر معلمہ تسنیم کوثر بھی انکے ہمراہ تھی بعد ازاں پرنسپل دفتر میں پنجڑی کی سماجی شخصیت راجہ اکرام سلیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین موصوف نے پنجیڑی کے مغیر حضرات کی توجہ کالج میں درپیش ضروریات خصوصاً فرنیچر کی کمی طرف مبذول کروائی جس پر راجہ اکرام سلیم خان نے ایک سو سٹوڈنٹ چیئر کالج کو مہیا کرنے کا وعدہ کیا پرنسپل ادارہ نے چیئرمین بورڈ کی اعلیٰ تعلیمی و نظامی صلاحیتوں کا عتراف کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مخیر حضرات کی توجہ گورنمنٹ سیکٹر میں قائم نئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو درپیش مشکلات کی طرف دلائی ہے اور راجہ اکرام سلیم خان کے اس اعلان پر پرنسپل ادارہ اور انکے سٹاف نے شکریہ ادا کیا ۔