چیئرمین پی سی بی کی آئی سی سی کے صدر سے ملاقات

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے دبئی میں آئی سی سی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کی۔ دبئی میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ فیوچر ٹور پروگرام اور دیگر معاملات پر بات چیت کی۔

ذکا اشرف نے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری اور مضبوط کرکٹ انفارسٹرکچر کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ذکا اشرف نے آئی سی سی کے صدر اور چیف ایگزیکٹوکو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔