چیئرمین پی سی بی کی سنیل گواسکر سے ملاقات

PCB chairman Zaka Ashraf

PCB chairman Zaka Ashraf

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی سنیل گواسکر اور وسیم اکرم سے الگ الگ ملاقات،سنیل گواسکر اور آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی۔سری لنکا میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے بدھ کو وسیم اکرم،بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر اور آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،چیئرمین پی سی بی نے سنیل گواسکر اور آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی،سنیل گواسکر نے کہا کہ وہ پاکستان پریمئر لیگ کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور اپنے ساتھ دیگر بھارتی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان لے کر آئیں گے،سنیل گواسکر نے کہا کہ دسمبر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت خوش آئند ہوگا،بھارت کے عوام دورے کے منتظر ہیں اور پاکستانی ٹیم کو خوش ایمدید کہیں گے،آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ وہ اکتوبر یا نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئیں گے،ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا بہت عرصے سے پاکستان نہیں آیا،دورے کی خواہش ہے ،وسیم اکرم نے پی سی بی چیئرمین سے ملاقات میں یقین دہانی کروائی کہ وہ کرکٹ اکیڈمیز کو بہتر بنانے،کھلاڑیوں کی بالنگ میں بہتری اور نکھار کیلئے مشورے دیں گے اور پی پی ایل میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے،پی سی بی چیئرمین آج قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے،انہوں نے وسیم اکرم کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔