چیف جسٹس نے سرکاری افسران کو ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس لے لیا

Chief Justice Pakistan

Chief Justice Pakistan

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سرکاری افسران کو ہراساں کرنے کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی کی میں تین رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کریگا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری مریم خان کو او ایس ڈی بنانے، پولیس افسر خالد رشید کے خلاف کاروائی اور حج کرپشن کی تحقیقات کرنے والے ایف ائی اے افسر حسین اصغر کو ہراساں کرنے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے تینوں افسران کو بھی کل عدالت میں طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کریگا۔