چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے شاہ زیب قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں اٹارنی جنرل اور متعلقہ ٹان پولیس آفیسر کو چار جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کی طرف جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے یہ فیصلہ میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کی بنیاد پر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے پولیس سیاسی دبا کی وجہ سے اب تک شاہ زیب قتل کیس میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں کرسکی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔
سپریم کورٹ نے مزید کہا ہے کہ چند روز قبل کراچی پریس کلب کے باہر ہونے احتجاج میں لوگوں کی بڑی تعداد نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں چیف جسٹس سے شاہ زیب قتل کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔ شاہ زیب خان کو ایک ہفتہ قبل معمولی تنازعے پر بااثر افراد نے ڈیفنس میں قتل کردیا تھا۔