چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس غلام مصطفی مغل کی عیادت کی۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے جسٹس غلام مصطفی مغل کوگلدستہ پیش کیا اوران کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے چیف جسٹس آزادکشمیر،جسٹس غلام مصطفی مغل کویقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کوقانون کی گرفت میں لانے اورعبرتناک سزادلانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔