کوئٹہ : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کاتین رکنی بینچ بلوچستان بدامنی کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔
سابق صدر سپریم کورٹ بارعلی احمد کرد نے چیف جسٹس سے استدعا کی وہ ذاتی وجوہات کے باعث ان کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔ ان کے مقدمات کے لئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کیا آپ کو ہم پر اعتبار نہیں۔ سپریم کورٹ میں تو اعتزاز احسن بھی پیش ہوتے ہیں۔
اس سے پہلے بلوچستان ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ چھ اپریل تک کوئٹہ میں قیام کریگا اس دوران مختلف مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔