اسلام آباد : (جیو ڈیسک)چیف جسٹس نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ فیصلہ چیف جسٹس کی سر براہی میں ہونے والے ججز اجلاس میں کیا گیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں تمام ججوں کا اجلاس ہوا جس میں ارسلان کیس کے مرکزی کردار ملک ریاض کی پریس کانفرس کا نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈطلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی پریس کانفرنس کا تمام ریکارڈ فوری منگوایا جائے۔ چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والے ججز کے اجلاس کی وجہ سے سپریم کورٹ میں عدالتی کام ایک گھنٹہ تاخیرسے شروع ہوا۔
سپریم کورٹ کے کسی بھی بنچ میں کوئی جج نہیں بیٹھا۔ اعلی عدلیہ پر لگائے گئے الزامات کے خلاف سپریم کورٹ کے علاوہ، اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام عدالتوں میں وکلا نے احتجاج کیا۔ ملک ریاض نے منگل کو سپریم کورٹ میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی۔