چیمپئنز ٹرافی (جیوڈیسک) میلبورن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو تین دوسے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں تیسری پوزیشن کے لیے روایتی حریف پاکستان اور بھارت میدان میں اترے ۔ ہاکی کی یہ اعصاب شکن جنگ پورے زور سے شروع ہوئی ، ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع ہوئے ۔بھارت نے گول کر کے سبقت حاصل کی تو مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا۔
گرین شرٹس کے لیے یہ گول اور میچ چیلنج بن گیا ۔سٹار کھلاڑی رضوان سینیئر نے گیند کو بھارت جال تک پہنچا کر حساب برابر کر دیا ، اسی ایک ایک کے اسکور پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا ۔ دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی شاہین جارحانہ کھیلے ،شفقت رسول نے دوسرا گول کر کے پاکستان کو بھارتی سورماں پر سبقت دلا دی ۔ تیسرا گول عتیق نے پلنٹی کارنر پر کیا۔