چیمپئنز ٹرافی، ہالینڈ اور بھارت بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

India

India

آسٹریلیا(جیوڈیسک)ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے کواٹر فائنل میں اولمپک چیمپئن ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کو زیر کر لیا۔ بھارت بھی بیلجئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

میگا ایونٹ کے دوسرے کواٹر فائنل میں ہالینڈ اور نیوزی کے درمیان کانٹے کا میچ ہوا۔ ڈچ ٹیم آغاز سے ہی میچ میں چھائی رہی اور مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر ٹابڑ توڑ حملے کیے۔ میچ کے تیرھویں منٹ میں ہالینڈ کے کھلاڑی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا گول کر دیا ۔ دوسرا اور فیصلہ کن گول فاتح ٹیم نے میچ کے دوسرے ہاف میں اسکور کیا۔ تیسرے کواٹر فائنل میں بھارت نے بیلجئم کو ایک صفر سے شکست دی۔