چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز

Champions League T20

Champions League T20

چیمپیئنز لیگ ٹی 20 (جیوڈیسک) چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن کل سے جنوبی افریقا میں شروع ہو رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں کوالیفائنگ راونڈ کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا میں نو سے اٹھائیس اکتوبر تک کھیلے جانے والے چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹ میں چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے آٹھ ٹیموں نے براہ راست گروپ میچز میں جگہ بنائی ہے۔ باقی چھ ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ راونڈ کھیلا جائیگا جس میں سے دو ٹیمیں اگلے راونڈ میں جگہ بنائیں گی۔ کوالیفائنگ راونڈ کے پول اے سے سیالکوٹ اسٹالینز اپنا پہلا میچ آکلینڈ ایسز کیخلاف کھیلے گی۔ سیالکوٹ اسٹالینز پاکستانی کی پہلی ٹیم ہے جو اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ گروپ میچز کا آغاز تیرہ اکتوبر سے ہوگا۔