چین اور بھارت سرحدی تنازعہ، مذاکرات کا پہلا دور ختم

india china

india china

چین اور بھارت کے سرحدی تنازعہ پر ہونے والے مذاکرات کاپہلا دور بلا نتیجہ ختم ہو گیا ہے جبکہ بھارت نے دعوی کیا ہے کہ مذاکرات نتیجہ خیز رہے۔
سرحدی تنازعے پر بھارت اور چین میں دو روزہ مذاکرات کا دور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا۔ بھارت کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن نے مذاکرات میں شرکت کی۔
چینی وفد کی نمائندگی اسٹیٹ قونصلر دائی بنگو نے کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک مذاکرات کے پہلے روز تنازعہ حل کرنے کیلئے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
مذاکرات کا دوسرا روز آج ہوگا اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ شیوشنکر مینن نے میڈیا کو بتایا کہ چین سے مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز رہے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، اور دیگر عالمی وعلاقائی امور بھی زیرغورلائے گئے۔
چین اور بھارت کے درمیان ریاست ہماچل پردیش میں ساڑھے تین ہزارکلومیٹر علاقے پر سرحد کا تنازع چل رہا ہے۔