چین کے مختلف شہروں میں تین ٹریفک حادثوں میں چھپن افراد ہلاک اور سیتنیس زخمی ہوگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ایجنسی اور غیر ملکی نشریاتی اداروں کے مطابق پہلا حادثہ ساحلی شہر تیانجن کے ایکسپریس وے پر اس وقت ہوا جب ایک بس پھسل کر کار پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں پینتیس افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ ادھر مشرقی صوبے انہوئی میں چوبیس گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے۔ ادھر ہینان صوبے میں ٹرک ایک گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔