چین : (جیو ڈیسک)شمال مغربی چین میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں سینتیس افراد ہلاک اور انیس لاپتہ ہو گئے۔گینسو صوبے میں ہونے والی شدید بارشوں اور گالف کی بال کے سائز کے اولے پڑنے سے سینتیس افراد ہلاک اور انیس لاپتہ ہوگئے۔ منزی یان میں شدید بارش سے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ تیس ہزار کو متاثرہ مقام سے نکال کر محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیا گیا۔
بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔بجلی اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا اور ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کارراوائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔